(یو این آئی)متنازعہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر براہ راست غیر ملکی فنڈ وصول کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ریزرو بینک آف انڈیا سے کہا ہے کہ اس این جی او کو
کوئی رقم ریلیز کرنے سے پہلے وزارت کی اجازت لی جائے ۔
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی طرف سے ابتدائی انکوائری میں یہ پتہ چلنے پر کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر نائک کی این جی او فیرا قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔